پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کابل میں امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ سربراہ ایمن الظواہری کی ہلاکت کے حوالے سے متعلقہ وزارتوں سے واضح بیان کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی ڈرون حملے میں پاکستان کی سر زمین کے استعمال کا سوال نہیں ہے بلکہ سوال یہ ہے کہ پاکستان کی فضا استعمال کرنے کی اجازت دی گئی یا نہیں۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل بابر افتخار کے حالیہ بیان کا حوالہ دے رہے تھے، جنہوں نے گزشتہ شب 'جیو نیوز' سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ پاکستان کی سرزمین اس قسم کی چیز کے لیے استعمال ہوئی ہو'۔

فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں کہا کہ سوال یہ ہے کہ پاکستان کی فضا استعمال کرنے کی اجازت دی گئی یا نہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ بار بار یہ بیان کہ پاکستان کی سرزمین استعمال نہیں ہوئی، غیر واضح بات ہے، متعلقہ وزارتوں کو واضح بیان جاری کرنا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا حکومت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کیلئے ایک ماہ کا الٹی میٹم

گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے مطالبہ کیا تھا کہ یہ بتایا جائے کہ آیا افغانستان میں القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کو نشانہ بنانے والے ڈرون کے لیے پاکستان کا فضائی راستہ استعمال ہوا ہے یا نہیں۔

فواد چوہدری نے کہا تھا کہ پاکستان کی وزارت خارجہ اور وزارت دفاع واضح طور پر اس معاملے پر اپنی پوزیشن بتائیں کیونکہ پہلے بھی افغانستان کے معاملات میں پاکستان نے بھاری قیمت ادا کی ہے۔

دوسری جانب جیو نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ وزارت خارجہ نے اس حوالے سے مکمل طور پر وضاحت کر دی ہے کہ اس میں دوسری کوئی شک والی بات نہیں ہے، ہمیں قیاس آرائیوں اور اس طرح کی چیزوں سے اجتناب کرنا چاہیے، جس کے دل میں جو آتا ہے وہ سوشل میڈیا پر لکھ دیتا ہے، خاص طور پر دشمن ممالک کی طرف سے یہ چیزیں فیڈ کی جاتی ہیں۔

امریکی صدر نے بیان میں کہا تھا کہ امریکا نے اتوار کی صبح افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ڈرون حملہ کیا جس میں ایمن الظواہری مارے گئے، مصر سے تعلق رکھنے والے سرجن کے سر کی قیمت ڈھائی کروڑ ڈالر رکھی گئی تھی کہ انہوں نے 11 ستمبر 2001 کے حملے میں مدد کی تھی جس میں تقریبا 3 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: ہیلی کاپٹر حادثہ، سوشل میڈیا پر غلط پروپیگنڈا، بے حسی کا رویہ ناقابل قبول ہے، ترجمان پاک فوج

جیسے ہی اس حملے کی رپورٹ آئیں، متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں نے اس حملے میں پاکستان کے کردار کے حوالے سے سوالات اٹھانا شروع کیے، جس کے بعد آئی ایس پی آر نے وضاحت دی۔

رواں ہفتے کے آغاز میں 'ایکسپریس نیوز' کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے خبردار کیا تھا کہ اگر امریکا کو پاکستان کی فضا استعمال کرنے کی اجازت دی گئی تو اس سے افغانستان کے ساتھ تعلقات کو نقصان پہنچے گا۔

انہوں نے سوال اٹھایا تھا کہ اگر ہم فضائی راستہ دیتے ہیں، اور اگر امریکا افغانستان میں ڈرون حملہ کرتا ہے تو اس سے ہمارے قبائلی علاقے متاثر ہوں گے، کیا ہم موجودہ بحرانوں کے باوجود کسی اور کی جنگ کا حصہ بننا چاہتے ہیں؟

دوسری جانب، پی ٹی آئی کے رہنما علی حیدر زیدی نے بلوچستان میں حالیہ ہیلی کاپٹر کریش میں شہید ہونے والے 6 فوجی افسران کی نماز جنازہ میں صدر ڈاکٹر عارف علوی کے شرکت نہ کرنے کے بارے میں سوال پر جنرل افتخار کے ردعمل پر کہا کہ اس سے غلط تاثر گیا۔

گزشتہ رات ڈی جی آئی ایس پی آر سے انٹرویو میں اینکر نے پوچھا تھا کہ یہ سوال صدر کے بارے میں ہے، جو مسلح افواج کے کمانڈر ہیں کہ شہدا کے اہل خانہ نہیں چاہتے تھے کہ وہ نماز جنازہ میں شریک ہوں۔

مزید پڑھیں: 'ایمن الظواہری کو نشانہ بنانے والا ڈرون کرغزستان سے اڑا'

آئی ایس پی آر کے ترجمان نے اس معاملے پر بیان دینے سے منع کر دیا تھا، اور کہا تھا کہ بہتر ہے کہ میں اس معاملے پر کوئی بیان نہ دوں۔

علی زیدی نے کہا تھا کہ اس معاملے کو باوقار اور پیشہ ورانہ انداز میں ہینڈل کیا جا سکتا تھا اور کیا جانا چاہیے تھا۔

سابق وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے بھی کہا تھا کہ صدر پاکستان مسلح افواج کے سپریم کمانڈر ہیں، ان کا دفاع کیا جانا چاہیے تھا۔

دریں اثنا، جمعے کی رات ڈاکٹر عارف علوی نے ٹوئٹ کیا تھا کہ جنازے میں شرکت نہ کرنے پر 'غیر ضروری تنازع' کھڑا ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا آرمی چیف کی تقرری تک ملک کو ہولڈ پر رکھنے میں بہتری ہے، عمران خان

صدر عارف علوی نے کہا تھا کہ اس سے مجھے ان لوگوں کی ٹوئٹس کی مذمت کرنے کا موقع ملتا ہے جو ہماری ثقافت اور نہ ہی ہمارے مذہب سے واقف ہیں۔

قبل ازیں، آئی ایس پی آر نے یہ بھی کہا تھا کہ ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر چند لوگوں نے غلط قسم کا پروپیگنڈا کیا، تضحیک آمیز اور غیر حساس تبصرے شروع کر دیے جو انتہائی تکلیف دہ ہے، بے حسی کا رویہ ناقابل قبول ہے اور ہر سطح پر اس کی مذمت کی جانی چاہیے۔

تبصرے (2) بند ہیں

سید رضی الدین احمد Aug 07, 2022 01:47am
Fawad Ch and many other talk recklessly and senselessly. The straight line distance from Doha to Kabul is about 1 984 kilometers. And total distance for return journey makes it 4,000 km (including some loitering time to wait for target to appear and also capture post-operation live stream/images. The distance Predator can travel (without refuelling) is not more than 1300-1500 km. So it is technically impossible to even fly from Doha and reach Kabul (even if Pak air space is used). Whereas, Drone is to return as well. The crow distance from Dushanbe (Tajikstan) to Kabul is 575 km. So, its logically Tajik, Uzbek, Krygyz land which is used and possibly while return Drone was refuelled / land at Tajikstan. And Pakistanis are unnecessarily linking everything on its Army. Predator / Global hawk can fly over Pakistan, only if same is refuelled also over / onside Pakistan. The Refueller is such a large object that it cannot be hide even from naked eyes. Please note for future rumour and any blame gaming.
ندیم احمد Aug 07, 2022 05:23am
دوسری طرف کی Pti حکومت Kpk میں امریکہ کےسفیر سے گاڑیوں کی چابیاں وصول کر رہی ہے۔