• KHI: Maghrib 6:35pm Isha 7:51pm
  • LHR: Maghrib 6:07pm Isha 7:28pm
  • ISB: Maghrib 6:13pm Isha 7:36pm
  • KHI: Maghrib 6:35pm Isha 7:51pm
  • LHR: Maghrib 6:07pm Isha 7:28pm
  • ISB: Maghrib 6:13pm Isha 7:36pm

ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت کو شکست دے دی

شائع October 30, 2022
— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: ٹوئٹر / آئی سی سی
— فوٹو: ٹوئٹر / آئی سی سی

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے انتہائی اہم میچ میں جنوبی افریقہ نے مارکرم اور ملر کی نصف سینچروں اور نگیدی کی چار وکٹوں کی بدولت بھارت کو شکست دے دی۔

پروٹیز کی جانب سے نگیدی نے 4 اوورز میں 29 رنز دے کر 4 کھلاڑی آؤٹ کیے، اس کارکردگی پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کا آغاز بھی اچھا نہیں تھا، اور پہلے ہی اوور میں ارشدیپ سنگھ نے ڈی کوک کو ایک اور رائلی روسو کو صفر پر چلتا کیا۔

پروٹیز کی جانب سے ٹیمبا بواما بھی ناکام ہوگئے اور 15 گیندوں پر 10 رنز بنانے کے بعد محمد شامی کی گیند پر وکٹ کیپر کارتھک کو کیچ دے بیٹھے، پاور پلے اختتام پر جنوبی افریقہ نے تین وکٹوں کے نقصان پر صرف 24 رنز بنائے تھے۔

تاہم مارکرم اور ڈیوڈ ملر نے 60 گیندوں پر 76 رنز کی اچھی شراکت قائم کی، تاہم مارکرم 41 گیندوں پر نصف سینچری بنا کر پانڈیا کی گیند پر یادو کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

جنوبی افریقہ کی پانچویں وکٹ 18ویں اوور میں گری، جب اسٹوبس 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

دوسری طرف ڈیوڈ ملر نے ذمہ داری سے بیٹنگ جاری رکھی، ان کی نصف سینچری کی بدولت جنوبی افریقہ نے ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

بھارت کی جانب سے ارشدیب سنگھ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شامی، پانڈیا اور ایشون نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے انتہائی اہم میچ میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 134 رنز کا ہدف دے دیا۔

آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں کھیلے جارہے گروپ 2 کے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

بھارت کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ سود مند ثابت نہیں ہوا اور وقفے وقفے سے اس کی وکٹیں گرتی رہیں، 8.3 اوور میں بھارت کی آدھی ٹیم صرف 49 رنز بنا کر پولین لوٹ گئی تھی۔

تاہم بھارت کی جانب سے سوریا کمار یادیو نے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 40 گیندوں پر 68 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

سوریا کمار یادیو کے علاوہ کوئی اور بیٹسمین جنوبی افریقہ کی باؤلنگ کے سامنے ٹہر نہ سکا۔

بھارتی کپتان روہت شرما 15، کے ایل راہول 9، ویرات کوہلی 12، ہاردک پانڈیا صفر رنز بنا سکے۔

اسی طرح وکٹ کیپر بیٹسمین دنیش کارتھک 6، اشون 7، اور شامی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

بھارت کے مایہ ناز بلے باز اور پاکستان کے خلاف میچ کے ہیرو ویرات کوہلی نے میچ میں ایک اور سنگ میل عبور کیا اور ٹی 20 ورلڈ کپ میں ایک ہزار رنز بنانے والے دوسرے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا۔

جنوبی افریقہ کے تمام باؤلرز نے نپی تلی باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور بھارتی بلے بازوں کو کھل کر نہیں کھلینے دیا۔

پروٹیز کی جانب سے سب سے کامیاب باؤلر نگیدی رہے، انہوں نے 4 اوورز میں 29 رنز دے کر 4 کھلاڑی آؤٹ کیے۔

اس کے علاوہ وین پارنیل نے 15 رنز دے کر 3، اور نورتیا نے 23 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

دونوں ٹیموں کی جانب سے آج یہ کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 16 ستمبر 2024
کارٹون : 15 ستمبر 2024