• KHI: Fajr 5:46am Sunrise 7:07am
  • LHR: Fajr 5:26am Sunrise 6:53am
  • ISB: Fajr 5:34am Sunrise 7:03am
  • KHI: Fajr 5:46am Sunrise 7:07am
  • LHR: Fajr 5:26am Sunrise 6:53am
  • ISB: Fajr 5:34am Sunrise 7:03am

صارفین کی بڑی تعداد کو سست انٹرنیٹ سروس کا سامنا

شائع November 3, 2022
کچھ دیر بعد  انٹرنیٹ سروس کو جزوی طور پر بحال کردیا گیا ہے— فائل فوٹو: رائٹرز
کچھ دیر بعد انٹرنیٹ سروس کو جزوی طور پر بحال کردیا گیا ہے— فائل فوٹو: رائٹرز

بین الاقوامی سب مرین کیبل میں خرابی کے باعث کراچی کے سیکڑوں صارفین کو انٹرنیٹ سروس میں سست روی سامنا کرنا پڑا۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق لندن میں قائم انٹرنیٹ تک رسائی کی نگرانی کرنے والا گروپ ’نیٹ بلاکس‘ نے بھی انٹرنیٹ سروس میں سست روی کی تصدیق کی ہے، نیٹ بلاکس کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ کی بندش کی وجہ سے پاکستان کے متعدد صارفین کو سست انٹرنیٹ سروس کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سب مرین کیبل کی خرابی کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر

نیٹ بلاکس نے نیٹ ورک آپریٹر پاکستان میں انٹرنیٹ کی بندش کی وجہ متعدد بین الاقوامی کیبل میں خرابی کو قرار دیا تاہم انٹرنیٹ سروس کو جزوی طور پر بحال کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل پاکستان کے متعدد شہروں میں میٹا کے زیر انتظام سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروس بھی متاثر ہوئی تھی۔

آؤٹیج ٹریکر ڈاؤن ڈیٹیکٹر کی رپورٹ کے مطابق شام 5 بجے کے بعد سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ سروس میں خرابی پیدا ہوئی جس کے بعد سیکڑوں صارفین نے سوشل میڈیا سائٹ تک رسائی نہ ہونے کی شکایات کی تھی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ انسٹاگرام ، فیس بک اور میسنجر کے مجموعی طور 11 ہزار صارفین نے سوشل میڈیا سائٹ تک رسائی میں مشکل، پیغامات بھیجنے میں خلل یا اکاؤنٹ تک رسائی نہ ہونے کی شکایات رپورٹ کی تھیں۔

تاہم ڈاؤں ڈیٹیکٹر نے صارفین کی شکایات کو اکٹھا کر کے سوشل میڈیا سائٹ کی بندش کی وجہ معلوم کی۔

اس کے علاوہ 25 اکتوبر کو بھی پوری دنیا کے صارفین کو اسی طرح کی بندش کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے صرف دو دن بعد دنیا بھر کے صارفین کو انسٹاگرام کی بندش کا سامنا کرنا پڑا لیکن چند گھنٹوں بعد اسے بحال کردیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: دنیا کے متعدد ممالک میں انسٹاگرام سروس متاثر

2 نومبر کو کئی صارفین نے ٹوئٹر اکاؤنٹ تک رسائی میں مشکلات کا سامنا کرنے کی شکایت کی جبکہ کچھ دیر بعد متعدد صارفین نے واٹس ایپ پر پیغامات بھیجنے اور وصول کرنے کی بھی شکایات کیں۔

سوشل میڈیا سائٹ کی بندش کے بعد متعدد صارفین نے مزاحیہ پوسٹ بھی کی تھیں، ایک صارف نے لکھا کہ میٹا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مارک زکر برگ انٹرنیٹ بندش کو بحال کرنے کے لیے تاروں کے درمیان الجھ کر رہ گئے ہیں اور یہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ کون سی تار کہاں لگانی ہے۔

تاہم بعض صارفین نے ڈان کو بتایا کہ 2 نومبر کو رات ساڑھے 8 بجے انٹرنیٹ سروس بحال ہو گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 12 دسمبر 2024
کارٹون : 11 دسمبر 2024