• KHI: Asr 4:33pm Maghrib 6:11pm
  • LHR: Asr 3:58pm Maghrib 5:37pm
  • ISB: Asr 4:02pm Maghrib 5:41pm
  • KHI: Asr 4:33pm Maghrib 6:11pm
  • LHR: Asr 3:58pm Maghrib 5:37pm
  • ISB: Asr 4:02pm Maghrib 5:41pm

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق

شائع November 15, 2022
اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے 130 سے زائد فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں—فوٹو: اے ایف پی
اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے 130 سے زائد فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں—فوٹو: اے ایف پی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارےمیں اسرائیلی فورسز کے چھاپوں کے دوران فائرنگ سے ایک فلسطینی خاتون جاں بحق ہوگئی۔

ڈان اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلسطین وزارت صحت نے خاتون کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ اسرائیل ڈیفنس فورسز نے خاتون کی ہلاکت کی تصدیق کیے بغیر کہنا تھا کہ فوجیوں نے تیز رفتار گاڑی پر فائرنگ کی تھی۔

فوٹو: رائٹرز
فوٹو: رائٹرز

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ مغربی کنارے میں جھڑپ، 2 فلسطینی جاں بحق

فلسطینی وزارت نے اعلان کیا کہ مقبوضہ مغربی کنارے رام اللہ کے علاقے کے قریب نیتونیا میں قابض اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک خاتون کے سر پر گولی لگنے سے موت واقع ہوئی۔

جاں بحق خاتون کی شناخت 19 سالہ ثنا الطل کے نام سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ نیتونیا سمیت مقبوضہ مغربی کنارے کے متعدد مقامات پر اسرائیلی فوج انسداد دہشت گردی کی سرگرمیوں میں مصروف تھے۔

انہوں نے بتایا کہ بیتونیا میں ایک مشکوک گاڑی فوجیوں کی جانب تیز رفتاری سے آرہی تھی ، فوجیوں نے گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن گاڑی کی رفتار تیز ہوگئی جس کے بعد فوجیوں نے گاڑی پر گولی چلائی، بیان میں کہا گیا کہ واقعہ کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

فوٹو: رائٹرز
فوٹو: رائٹرز

مزید پڑھیں: مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے 2 فلسطینیوں کو قتل کردیا

بعد ازاں اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے ہلاکت کی تصدیق نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے مغربی کنارے پر 1967 کی 6 روزہ جنگ کے بعد سے قبضہ کر رکھا ہے۔

رواں سال مارچ کے بعد اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے علاقے میں روزانہ چھاپے مارے جارہے ہیں جس کے باعث علاقہ میں تشدد کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔

فلسطین کے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق اسرئیل اور فلسطین کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں رواں سال جنوری سے لے کر اب تک اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے 130 سے زائد فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 9 اکتوبر 2024
کارٹون : 8 اکتوبر 2024