موڈیز نے امریکی بینکنگ سسٹم کی ریٹنگ منفی کردی

اپ ڈیٹ 15 مارچ 2023
<p>موڈیز نے یہ بھی کہا کہ وہ توقع کر رہا ہے کہ فیڈرل ریزرو مانیٹری پالیسی کو سخت کرنا جاری رکھے گا — فائل فوٹو</p>

موڈیز نے یہ بھی کہا کہ وہ توقع کر رہا ہے کہ فیڈرل ریزرو مانیٹری پالیسی کو سخت کرنا جاری رکھے گا — فائل فوٹو

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز انویسٹرز سروس نے امریکی بینکنگ نظام کی ریٹنگ’مستحکم’ سے ’منفی‘ کردی ہے۔

ڈان اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سیلیکون ویلی بینک فنانشل گروپ کی تیزی سے بڑھتی مشکلات اور اس شعبے کے لیے بڑھے ہوئے خطرات کا حوالہ دیتے ہوئے موڈیز انویسٹرز سروس نے امریکی بینکنگ نظام کی ریٹنگ’مستحکم’ سے ’منفی‘ کردی ہے۔

ریٹنگ ایجنسی نے کہا کہ سلیکون ویلی بینک، سلور گیٹ کیپٹل کارپوریشن اور سگنیچر بینک میں چلنے والے بینک نے سرمایہ کاری کے لیے کام کے ماحول کو نقصان پہنچایا جس کو اب سرمایہ کاروں اور ڈپوزٹرز کی طرف سے اعتماد کے بحران کا سامنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وہ قرض دہندگان جن کے پاس ’کافی‘ غیر حقیقی سیکیورٹیز کے نقصانات تھے اور غیر بیمہ شدہ ڈپازٹس تھے وہ زیادہ متاثر ہوسکتے ہیں کیونکہ صارفین اپنے فنڈز رکھنےکے لیے محفوظ متبادل تلاش کرنے میں مصروف ہیں۔

موڈیز نے یہ بھی کہا کہ وہ توقع کر رہا ہے کہ فیڈرل ریزرو مانیٹری پالیسی کو سخت کرنا جاری رکھے گا، جو ان لوگوں کے برعکس ہے جو یہ توقع کر رہے ہیں کہ رواں ماہ بینک کے گرنے سے شرح سود میں اضافے کی رفتار کو نئی شکل دی جائے گی۔

ضرور پڑھیں

کیا زبان بولتے ہوئے لہجے کی مقامیت آنی چاہیے؟

کیا زبان بولتے ہوئے لہجے کی مقامیت آنی چاہیے؟

زبان بولتے ہوئے لہجے کی مقامیت آنی چاہیے۔ تلفظ اور معنی کے رشتے کو ضرور ملحوظ رکھا جانا چاہیے اور ہمیں لہجوں کی مقامیت مزاح میں استعمال کرتے ہوئے لسانی و ثقافتی بالادستی کا تاثر نہیں دینا چاہیے۔

تبصرے (0) بند ہیں