• KHI: Fajr 4:33am Sunrise 5:58am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:16am
  • ISB: Fajr 3:40am Sunrise 5:17am
  • KHI: Fajr 4:33am Sunrise 5:58am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:16am
  • ISB: Fajr 3:40am Sunrise 5:17am

لاہور: سینئر صحافی اشرف ممتاز انتقال کر گئے

شائع May 27, 2023
فوٹو: ٹوئٹر/افتخار عالم
فوٹو: ٹوئٹر/افتخار عالم

سینئر صحافی اور ڈان کے سابق چیف رپورٹر اشرف ممتاز دل کا دورہ پڑنے کے سبب لاہور میں 70 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی کا انتقال 26 مئی (جمعے) کو ہوا تھا، ان کی نماز جنازہ بعد نماز عصر ان کی رہائش گاہ کے قریب واقع مسجد میں ادا کی گئی اور میانی صاحب قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

انہوں نے سوگواران میں ایک بیوی اور دو بیٹے چھوڑے ہیں۔

اشرف ممتاز اپنے شعبے میں غیر معمولی صلاحیت اور سچ پر مبنی خبر دینے کی لگن کے لیے جانا جاتا تھا۔

اشرف ممتاز نے مقامی انگریزی اخبار دی نیشن میں بطور ایڈیٹر رپورٹنگ کام سرانجام دیے اور بعدازاں 24 نیوز چینل جوائن کیا تھا، اس سے قبل وہ 25 برس سے زائد عرصے تک ڈان کے ساتھ منسلک رہے ۔

انہوں نے حال ہی میں عرب نیوز جوائن کیا تھا جہاں وہ بطور تجزیہ کار اپنے کام سرانجام دے رہے تھے، صحافت کے شعبے میں انہیں ان کی دیانتداری کی وجہ سے جانا جاتا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 26 جولائی 2024
کارٹون : 25 جولائی 2024