پاکستانی نژاد صحافی طارق فتح کینیڈا میں انتقال کر گئے

25 اپريل 2023
طارق فتح کا انتقال 73 سال کی عمر میں ہوا—فوٹو: فیس بک/طارق فتح
طارق فتح کا انتقال 73 سال کی عمر میں ہوا—فوٹو: فیس بک/طارق فتح

کینیڈا میں مقیم پاکستان نژاد صحافی و کالم نگار طارق فتح کینسر کے سبب طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق طارق فتح کی بیٹی نتاشہ فتح (جوکہ خود بھی بطور پیشہ صحافی ہیں) نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’پنجاب کے شیر، ہندوستان کے بیٹے، کینیڈا کے محبوب، سچ بولنے والے، انصاف کے لیے لڑنے والے اور غریبوں اور مظلوموں کی آواز نے کمان آگے سونپ دی، ان کا انقلاب وہ لوگ آگے بڑھائیں گا جو ان کو جانتے ہیں اور محبت کرتے ہیں‘۔

’ٹورنٹو سن‘ کے مطابق 1987 میں کینیڈا ہجرت کرنے والے طارق فتح پاکستان کے شہر کراچی میں پیدا ہوئے تھے، وہ ایک ایوارڈ یافتہ رپورٹر، کالم نگار، اور ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے مبصر تھے، سوشل میڈیا پر کینیڈا سمیت بیرون ملک سے تعلق رکھنے والے بہت سے لوگ انہیں فالو کرتے تھے۔

طارق فتح کا انتقال 73 سال کی عمر میں ہوا ہے۔

بطور سیکولر مسلمان انہوں نے ’جیو اِز ناٹ مائی اینِمی‘ اور ’چیزنگ اے میرج‘ جیسی کتابیں لکھیں اور تنازعات کا شکار رہے۔

تبصرے (0) بند ہیں