• KHI: Maghrib 6:35pm Isha 7:51pm
  • LHR: Maghrib 6:07pm Isha 7:28pm
  • ISB: Maghrib 6:13pm Isha 7:36pm
  • KHI: Maghrib 6:35pm Isha 7:51pm
  • LHR: Maghrib 6:07pm Isha 7:28pm
  • ISB: Maghrib 6:13pm Isha 7:36pm

جو ہمارے شہدا کی توہین کرتا ہے ہم بھی ان کا احترام نہیں کریں گے، مریم نواز

شائع June 5, 2023
مریم نواز نے کہا کہ آزاد کشمیر میں جس جماعت کا وزیراعظم تھا وہی عمران خان کے خلاف کھڑا ہوگیا — فوٹو: ڈان نیوز
مریم نواز نے کہا کہ آزاد کشمیر میں جس جماعت کا وزیراعظم تھا وہی عمران خان کے خلاف کھڑا ہوگیا — فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ جو ہمارے شہدا کی توہین اور بے حرمتی کرتا ہے اور ان کی یادگاروں کو جلاتا ہے تو ہم بھی ان کا احترام نہیں کریں گے۔

کشمیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا کہ جو شہدا کی بے حرمتی کرے وہ ہم میں سے نہیں ہے، اگر وہ ہم میں سے نہیں ہو سکتا تو پاکستانی بھی نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہا کہ جو ہمارے شہدا کی توہین اور بے حرمتی کرتا ہے اور ان کی یادگاروں کو جلاتا ہے تو ہم بھی ان کا احترام نہیں کریں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ کوئی جتنا بھی پرتشدد اور غصے میں ہو، کوئی پاکستانی اپنے ملک کو آگ لگانے کی جرأت نہیں کر سکتا، 9 مئی کو جو ہوا، شہدا کے والدین کی آنکھو میں جو آنسو آئے پوری پاکستانی قوم اور آزاد کشمیر اس پر شرمندہ ہے، ہم شہدا کے اہل خانہ کے سامنے نظریں اٹھانے کے قابل نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ شخص جس بنکر میں چھپ کر بیٹھا ہے سن لے، پاکستانی قوم کبھی اسے معاف نہیں کرے گی، کشمیری اس کو عبرت کا نشان بنا کر چھوڑیں گے۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ اس شخص نے صرف پاکستان اور اس کی دفاعی تنصیبات کو آگ نہیں لگائی بلکہ ٹرمپ کے پہلو میں بیٹھ کر یہ شخص کشمیر کا سودا بھی کرکے آیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جلاؤ گھیراؤ اور انتشار، نفرت اور فتنہ بازی کی سیاست سے عمران خان یاد آتا ہے، جس کے پاس کاکردگی دکھانے کے لیے کچھ نہیں ہوتا تو وہ شخص یہ حرکتیں کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2021 میں دھاندلی کرکے جس جماعت کو آزاد جموں و کشمیر پر مسلط کیا گیا تھا وہ جہاں سے آئی تھی وہاں واپس چلی گئی ہے، جس نے مسلم لیگ (ن) کو توڑنے کی کوششیں کی، مسلم لیگ (ن) تو نہیں ٹوٹی لیکن اس جماعت کی آج کرچیاں بھی دیکھنے کو نہیں ملتیں۔

مریم نواز نے کہا کہ آزاد کشمیر میں جس جماعت کا وزیراعظم تھا وہی عمران خان کے خلاف کھڑا ہوگیا ہے اور کہتا ہے کہ 9 مئی کے حملے کا منصوبہ عمران خان نے بنایا تھا اور اگر کسی نے آزاد کشمیر کی خدمت کی تو وہ مسلم لیگ (ن) ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے خود تکالیف برداشت کیں لیکن پاکستان پر کبھی آنچ نہیں آنے دی، نواز شریف جب بھی اقتدار میں آتا ہے، ہر جگہ ترقی نظر آتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 16 ستمبر 2024
کارٹون : 15 ستمبر 2024