• KHI: Maghrib 5:52pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:14pm Isha 6:36pm
  • ISB: Maghrib 5:16pm Isha 6:41pm
  • KHI: Maghrib 5:52pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:14pm Isha 6:36pm
  • ISB: Maghrib 5:16pm Isha 6:41pm

وزیراعظم انوارالحق کاکڑ او آئی سی کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

شائع November 13, 2023
نگران وزیراعظم نے فلسطینی عوام اور ان کے حق خود ارادیت کے لیے پاکستان کی یکجہتی اور حمایت کا اعادہ کیا—فائل فوٹو: اے پی پی
نگران وزیراعظم نے فلسطینی عوام اور ان کے حق خود ارادیت کے لیے پاکستان کی یکجہتی اور حمایت کا اعادہ کیا—فائل فوٹو: اے پی پی

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں غزہ کی صورتحال پر عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے مشترکہ سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد گزشتہ روز وطن واپس پہنچ گئے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اپنے 3 روزہ دورے کے دوران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سربراہی اجلاس سے خطاب کرنے کے علاوہ عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے کئی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔

سربراہی اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران نگران وزیراعظم نے غزہ پر اسرائیل کی مسلسل اور وحشیانہ جارحیت اور غیر انسانی ناکہ بندی کی مذمت کی۔

انہوں نے فلسطینی عوام اور ان کے حق خود ارادیت کے لیے پاکستان کی یکجہتی اور حمایت کا اعادہ کیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جون 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے مطابق ایک خودمختار فلسطینی ریاست کا فوری قیام اور القدس الشریف کو اس کا دارالحکومت بنانے سے ہی خطے میں پائیدار امن و سلامتی کی ضمانت ہے۔

سربراہی اجلاس کے موقع پر نگران وزیراعظم نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، کویتی ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم سے ملاقات کی۔

انہوں نے اپنے ملائیشین ہم منصب انور ابراہیم کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے قیام کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

کارٹون

کارٹون : 31 اکتوبر 2024
کارٹون : 30 اکتوبر 2024