جائز، ناجائز باتیں سیاست کا حصہ ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

07 دسمبر 2023
وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی, صوبائی وزیر اطلاعات، اقلیتی امور سماجی تحفظ، صدر آرٹس کونسل احمد شاہ نے  سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا—فوٹو:ڈان نیوز
وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی, صوبائی وزیر اطلاعات، اقلیتی امور سماجی تحفظ، صدر آرٹس کونسل احمد شاہ نے سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا—فوٹو:ڈان نیوز

وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ کئی دفعہ آپ مظلوم نہیں ہوتے لیکن مظلومیت کا اظہار کرتے ہیں، جائز، نا جائز باتیں سیاست کا حصہ ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی اور صوبائی وزیر اطلاعات ،اقلیتی امور سماجی تحفظ، صدر آرٹس کونسل احمد شاہ نے سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

اس موقع پر نگران صوبائی وزیر اطلاعات احمد شاہ نے کہا میں نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی صاحب کو خوش آمدیدی کہتا ہوں، وفاقی وزیر اور میں پرانے دوست ہیں، مرتضی سولنگی بہت ایکٹیو صحافی تھے، انہوں نے حکومت کے پیسوں کے بغیر ریڈیو پاکستان کو جدید خطوط پر استوار کیا۔

احمد شاہ نے کہا کہ میرا اور مرتضی سولنگی کا تعلق انٹلیکچول بنیاد پر ہے میں انہیں حکومت سندھ کی جانب سے خوش آمدیدی کہتا ہوں۔

اس موقع پر نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا کہ احمد شاہ ادب ثقافت اور میڈیا میں اچھی شہرت رکھتے ہیں، احمد شاہ میرے پرانے دوست ہیں، احمد شاہ سے مجھے بہت توقعات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ احمد شاہ کی موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہم کوشش کریں گی صوبائی وفاقی حکومتوں کے درمیان رابطوں کا فقدان نہ ہو، دیگر صوبائی وزرا کے ساتھ ملکر حکمت عملی بنائیں گے، 8 فروری کو الیکشن ہوں گے، اس میں کوئی شبہ نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی عوام کا حق ہے کہ وہ اپنا نمائندہ منتخب کریں، یہ فیصلہ کرنا منتخب پارلیمان کا کام ہے، ہم چاہتے ہیں کہ حالات خراب نہ ہو ، اس میں کسی قسم کا کوئی شبہ نہیں ہونا چاہیے۔

مرتضٰی سولنگی نے کہا کہ کسی عدالت یا نگران حکومت، میں نے یا احمد شاہ نے الیکشن نہیں کرانے، ہم صرف سہولت کاری کر رہے ہیں، اعتماد نہ ہونا اعتماد نہ ہونے کا اظہار کرنا دو الگ باتیں ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کئی دفعہ آپ مظلوم ہوتے نہیں ہیں لیکن اظہار کرتے ہیں، سیاست کے اندر جائز ناجائز باتیں سیاست کا حصہ ہے، بہت سے لوگوں کو شکایت ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں