• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 5:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 4:58pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 5:07pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 5:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 4:58pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 5:07pm

اسلام آباد: ڈکیتی میں مزاحمت پر چینی شہری قتل

شائع January 11, 2024
فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والی خاتون عظمیٰ کا علاج پمز ہسپتال میں جاری ہے— فائل فوٹو: اے ایف پی
فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والی خاتون عظمیٰ کا علاج پمز ہسپتال میں جاری ہے— فائل فوٹو: اے ایف پی

اسلام آباد میں دوران ڈکیتی مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے ہارون نامی چینی شہری کو فائرنگ کر کے قتل کردیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق قتل کا مقدمہ تھانہ گولڑہ میں درج کرلیا گیا، جاں بحق ہونے والا چینی شہری اپنی اہلیہ عظمیٰ کے ہمراہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں مقیم تھا۔

مقتول کی اہلیہ نے بیان دیا ہے کہ صبح سویرے ڈاکو گھر میں گھسے اور مزاحمت پر ہارون کو قتل کر دیا۔

فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والی خاتون عظمیٰ کا علاج پمز ہسپتال میں جاری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 10 جون 2024
کارٹون : 9 جون 2024