• KHI: Partly Cloudy 28.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 31.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 28.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 31.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.9°C

اسلام آباد: تیز رفتار موٹرسائیکل کو حادثہ، پنجاب پولیس کا اہلکار جاں بحق

شائع January 14, 2024 اپ ڈیٹ January 14, 2024 02:47pm
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسلام آباد میں برق رفتار موٹرسائیکل بےقابو ہوکر لوہے کے پول سے جا ٹکرائی، حادثے کے نتیجہ میں پنجاب پولیس کا اہلکار موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ واقعہ اسلام آباد کے سیکٹر ایف ایٹ میں پیش آیا، حادثے کے نتیجے میں پنجاب پولیس کے اہلکار کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔

اہلکار کی شناخت ناصر محمود کے نام سے ہوئی، میت کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 17 اپریل 2026
کارٹون : 16 اپریل 2026