• KHI: Clear 28.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 25°C
  • KHI: Clear 28.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 25°C

کرکٹ ٹیم کے 4 کھلاڑیوں کو لیگ کرکٹ کیلئے این او سی جاری کرنے کا فیصلہ

شائع January 18, 2024 اپ ڈیٹ January 18, 2024 04:12pm
—فائل فوٹو:
—فائل فوٹو:

پاکستان کرکٹ ٹیم کے چار کھلاڑیوں کو لیگ کرکٹ کھیلنےکے لیے این او سی جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق 4 قومی کرکٹرز شاہین شاہ آفریدی ،بابر اعظم ،محمد رضوان اور وسیم جونیئر کو لیگ کرکٹ کھیلنے کی اجازت ملی ہے۔

کرکٹ بورڈ سے این او سی ملنے کے بعد پاکستان کی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی آئی ایل ٹی میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

ان کے علاوہ مایہ ناز بلے باز بابر اعظم اور محمد رضوان بنگلہ دیش پریمئر لیگ کھیلیں گے جب کہ فخر زمان اور اعظم خان کو تاحال اجازت نہیں مل سکی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026