چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دھمکی آمیز مہم چلانے والے ملزم کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق راولپنڈی کی مقامی عدالت نے ملزم عبدالواسع کو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے حوالے کر دیا ہے، راولپنڈی کے رہائشی ملزم عبدالواسع نے سوشل میڈیا پر چیف جسٹس کی کردار کشی کی اور دھمکیاں دیں۔

یاد رہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری کاررروائی کرتےہوئے چیف جسٹس کے خلاف مذموم مہم چلانے والے ملزم کو حراست میں لےلیا تھا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف سوشل میڈیا پر غلیظ مہم چلانے والے دیگر کرداروں کی شناخت کا عمل بھی جاری ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں