• KHI: Partly Cloudy 31.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 33.8°C
  • ISB: Clear 32.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 31.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 33.8°C
  • ISB: Clear 32.4°C

اسرائیل کی غزہ میں رہائشی عمارتوں پر بمباری، 40 فلسطینی شہید

شائع February 23, 2024 اپ ڈیٹ February 23, 2024 08:54am
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

غزہ میں رہائشی مکانات پر اسرائیلی فوج کی بمباری سے کم از کم 40 فلسطینی شہید جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے، غزہ کے مقامی حکام نے ایک بار پھر اسرائیل اور امریکی انتظامیہ کو جاری جرائم کا ذمہ دار ٹھہراہ دیا۔

غزہ کے سرکاری میڈیا آفس نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا تباہ کن جنگ کو فوری طور پر ختم کرے جو اسرائیلی فوج غزہ کے شہریوں کے خلاف جاری رکھے ہوئے ہے۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے نصیر اسپتال میں عملے کو یرغمال بنالیا۔

7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 29 ہزار 410 فلسطینی شہید اور 69 ہزار 465 زخمی ہو چکے ہیں۔ 7 اکتوبر کے حملوں سے اسرائیل میں مرنے والوں کی نظر ثانی شدہ تعداد 1,139 ہے۔

دوسری جانب عالمی عدالت انصاف میں جاری سماعت کے دوران چین نے اسرائیل کیخلاف مزاحمت کو فلسطینیوں کا ناقابل تسخیرحق قراردے دیا، عالمی عدالت میں اسرائیل مخالف مؤقف پر حماس نے چین کو سراہا۔

جب کہ پاکستان عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف اپنا مؤقف آج پیش گرے گا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026