• KHI: Fajr 4:33am Sunrise 5:58am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:16am
  • ISB: Fajr 3:40am Sunrise 5:17am
  • KHI: Fajr 4:33am Sunrise 5:58am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:16am
  • ISB: Fajr 3:40am Sunrise 5:17am

ناکامی کا خوف رکھنے والا شخص کبھی کامیاب نہیں ہوتا، نواز شریف

شائع February 24, 2024
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ ناکامی کا خوف رکھنے والا شخص کبھی کامیاب نہیں ہوتا۔

لاہور میں شریف میڈیکل ٹرسٹ کے کانوکیشن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کامیاب ہونے والے طلبہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، آپ کی محنت نے آج آپ کو اس مقام پر پہنچایا۔

نواز شریف نے کہا کہ یہاں سفارش کلچر نہیں، میرٹ کو پروان چڑھایا گیا، ناکامی کا خوف رکھنے والا شخص کبھی کامیاب نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہاں کہ یہاں سے کامیاب ہونے والے طلبہ عملی زندگی میں پاکستان کی خدمت کررہے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کا کہنا تھا کہ طلبہ پاکستان کا مستقبل اور قومی سرمایہ ہیں، نوجوان خود کو انتشار اور بدتہذہبی سے دور رکھیں، آپ نے کبھی مشکلات سے گھبرانا نہیں ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور نامزد وزیراعظم نے کہا کہ آپ کا پیشہ مسیحائی ہے، جنہیں میڈلز، سرٹیفکیٹ ملے، وہ ان کی شبانہ روزمحنت کا نتیجہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یقین ہے عملی زندگی میں آپ دکھی انسانیت کی خدمت کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 26 جولائی 2024
کارٹون : 25 جولائی 2024