• KHI: Partly Cloudy 30.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 31.9°C
  • ISB: Clear 32.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 30.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 31.9°C
  • ISB: Clear 32.2°C

این اے 15 مانسہرہ: انتخابی عذرداری سے متعلق نواز شریف کی درخواست خارج

شائع اپ ڈیٹ
الیکشن کمیشن نے قائد مسلم لیگ (ن)کی درخواست خارج کرتے ہوئے ہدایت کی کہ درخواست گزار الیکشن ٹریبیونل سے رجوع کر سکتا ہے—فوٹو: ایکس/محمد زبیر
الیکشن کمیشن نے قائد مسلم لیگ (ن)کی درخواست خارج کرتے ہوئے ہدایت کی کہ درخواست گزار الیکشن ٹریبیونل سے رجوع کر سکتا ہے—فوٹو: ایکس/محمد زبیر

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 15 انتخابی عذرداری کیس میں سابق وزیراعظم و قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی درخواست خارج کردی۔

الیکشن کمیشن نے این اے 15 مانسہرہ میں نواز شریف کی انتخابی عذرداری کیس سے متعلق گزشتہ روز محفوط کیا گیا فیصلہ جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنے فیصلے میں قائد مسلم لیگ (ن)کی درخواست خارج کرتے ہوئے ہدایت کی کہ درخواست گزار الیکشن ٹریبیونل سے رجوع کر سکتا ہے۔

الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسر (آر او) کو 3 روز میں نتائج مکمل کرنے کا حکم دیا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026