یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے رمضان المبارک سے قبل 20 ہزار میٹرک ٹن چینی خریدلی۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 70 ہزار میٹرک ٹن چینی کے ٹینڈر کے تحت 20 ہزار میٹرک ٹن چینی کی خریداری کرلی ہے۔

آخری ٹینڈر کے مقابلے میں کارپوریشن نے فی کلو چینی 17 روپے 10 پیسے مہنگی خریدی، یوٹیلیٹی اسٹورز نے 142 روپے فی کلو کے حساب سے چینی کی خریداری کی، اخراجات ملا کر فی کلو چینی تقریباً 155 روپے میں پڑے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے رمضان میں چینی کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے خریداری کیلئے ٹینڈر جاری کیا تھا۔

نئی خریدی گئی چینی کو ملاکر یوٹیلیٹی اسٹورز کے پاس چینی کا اسٹاک 40 ہزار میٹرک ٹن کے قریب پہنچ گیا ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز نے اس سے قبل نومبر میں 40 ہزار میٹرک ٹن چینی 124 روپے 90 پیسے فی کلو کے حساب سے خریدی تھی، اخراجات ملا کر فی کلو چینی تقریباً 138 روپے میں پڑی تھی۔

تبصرے (0) بند ہیں