• KHI: Partly Cloudy 28.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 30°C
  • ISB: Clear 29.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 28.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 30°C
  • ISB: Clear 29.4°C

کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ، کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

شائع اپ ڈیٹ
—فائل فوٹو: اے پی پی
—فائل فوٹو: اے پی پی

کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، شہر میں اس وقت درجہ حرارت 14 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں شمال مغرب سے 16 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 28 فیصد ہے۔

شہرِ قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک، سرد اور مطلع صاف رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026