انڈس موٹر کمپنی کا ٹویوٹا یارس کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اپ ڈیٹ 15 مارچ 2024
— فوٹو: انڈس موٹرز / ویب سائٹ
— فوٹو: انڈس موٹرز / ویب سائٹ

انڈس موٹر کمپنی نے ٹویوٹا یارس کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا، جبکہ یارس کے ایک ویرینٹ سی وی ٹی ایروکی پیداوار بند کردی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق انڈس موٹرز نے یارس 1.3 ایم ٹی ایل او، 1.3 سی وی ٹی ایل او، 1.3 ایم ٹی ایچ آئی اور 1.3 سی وی ٹی ایچ آئی کی قمیتیں کم کر بالترتیب 43 لاکھ 26 ہزار، 46 لاکھ 16 ہزار ، 45 لاکھ 86 ہزار اور 47 لاکھ 66 ہزار روپے مقرر کر دیں۔

اس سے قبل یارس کے یہ ویرینٹ بالترتیب 43 لاکھ 99 ہزار، 46 لاکھ 89 ہزار، 46 لاکھ 59 ہزار اور 48 لاکھ 99 ہزار روپے میں دستیاب تھے، ان کی قیمتوں میں 73 ہزار روپے سے ایک لاکھ 33 ہزار روپے تک کمی کی گئی ہے۔

کمپنی نے مجاز ڈیلرز کو مطلع کیا کہ ایرو کی پیداوار بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ یارس کے دیگر ویرینٹ کی پروڈکشن کو بڑھایا جاسکے، ایرو کی قیمت 58 لاکھ 49 ہزا روپے تھی، جس میں 25 فیصد جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) شامل تھا۔

واضح رہے کہ 11 مارچ کو پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ نے جنرل سیلز ٹیکس میں 7 فیصد اضافے کا اثر صارفین کو منتقل کرتے ہوئے سوزوکی سوئفٹ جی ایل ایکس سی وی ٹی کی قیمت 3 لاکھ 4 ہزار روپے بڑھا دی تھی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس اضافے کے بعد سوزوکی سوئفٹ جی ایل ایکس سی وی ٹی کی قیمت بڑھ کر 54 لاکھ 29 ہزار روپے ہو گئی، جو اس سے قبل 51 لاکھ 25 ہزار روپے میں دستیاب تھی۔

تبصرے (0) بند ہیں