• KHI: Maghrib 7:21pm Isha 8:46pm
  • LHR: Maghrib 7:04pm Isha 8:38pm
  • ISB: Maghrib 7:14pm Isha 8:51pm
  • KHI: Maghrib 7:21pm Isha 8:46pm
  • LHR: Maghrib 7:04pm Isha 8:38pm
  • ISB: Maghrib 7:14pm Isha 8:51pm

شرمیلا فاروقی اور سائرہ یوسف کا عید کے موقع پر فلسطین سے اظہار یکجہتی

شائع April 12, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

عیدالفطر کے موقع پر اداکارہ سائرہ یوسف اور پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی ہاتھوں پر مہندی سجا کر منفرد انداز میں فلسطین سے یکجہتی کا اطہار کیا۔

سماجی پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سائرہ یوسف نے اپنے ہاتھ کی تصویر شئیر کی جس میں انہوں نے انگلیوں پر مہندی سجائی ہوئی تھی جبکہ ہتھیلی پر ’فلسطین‘ لکھا ہوا تھا۔

اداکارہ نے تصویر شئیر کرتے ہوئے فلسطین کے پرچم والے ایموجی کے ساتھ قرآنی آیت کا ترجمہ بھی لکھا کہ ’اور اللہ کی رحمت سے ناامید نہ ہو، کیونکہ اللہ کی رحمت سے کوئی مایوس نہیں ہوتا سوائے ان کے جو ایمان نہیں رکھتا‘۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے بھی انسٹا اسٹوری پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

اس تصویر میں وہ اپنا ہاتھ دکھاتی نظر آ رہی ہیں جس پر فلسطین کا جھنڈا بنا ہوا ہے اور ساتھ ہی مہندی سے ’فلسطین کو آزاد کرو (’Free Palestine‘) بھی لکھا ہے۔

یاد رہے کہ عید کے موقع پر اسرائیل نے غزہ میں بمباری کرکے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 63 فلسطینیوں کو شہید کردیا تھا۔

7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 33 ہزار 545 فلسطینی شہید اور 76 ہزار 094 زخمی ہو چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 جولائی 2024
کارٹون : 23 جولائی 2024