محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی ایئرپورٹ اور ریڈ زون میں خفیہ کیمرے لگانے کا فیصلہ کر لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی ایئرپورٹ اور ریڈ زون میں ایک ہزار سے زائد خفیہ کیمرے لگائے جائیں گے، محکمہ داخلہ سندھ نے محکمہ خزانہ سے فنڈز جاری کرنے کی درخواست کردی۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں کراچی ایئرپورٹ اور ریڈ زون میں خفیہ کیمرے لگائے جائیں گے، دوسرے مرحلے میں شاہراہ فیصل اور پوش علاقوں میں خفیہ کیمرے لگائے جائیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ تیسرے مرحلے میں کراچی کی اہم شاہراہوں پر خفیہ کیمرے لگائے جائیں گے۔

خفیہ کیمروں کے منصوبےمیں غیر ملکی سفارتخانوں کی سیکیورٹی مانیٹرنگ بھی شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق منصوبےکےتحت شہر میں 10 ہزار خفیہ کیمرے لگائے جائیں گے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں