• KHI: Cloudy 25.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 19°C
  • ISB: Partly Cloudy 20.1°C
  • KHI: Cloudy 25.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 19°C
  • ISB: Partly Cloudy 20.1°C

پنجاب میں رواں ہفتے ہیٹ ویو، بارش اور طوفان کا الرٹ جاری

شائع May 8, 2024
—فائل فوٹو: پی پی آئی
—فائل فوٹو: پی پی آئی

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے رواں ہفتے ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ پنجاب میں 8 سے 10 مئی دن میں درجہ حرارت میں 3 سے 5 ڈگری اضافے کا امکان ہے، اس کے علاوہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں، گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے کہا کہ 10 اور 11 مئی کو جنوبی پنجاب کے اضلاع میں طوفانی بارش کا امکان ہے، پنجاب بھر میں ضلعی انتظامیہ کو موسمی صورت حال سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 مارچ 2026
کارٹون : 20 مارچ 2026