• KHI: Maghrib 7:23pm Isha 8:52pm
  • LHR: Maghrib 7:09pm Isha 8:48pm
  • ISB: Maghrib 7:20pm Isha 9:04pm
  • KHI: Maghrib 7:23pm Isha 8:52pm
  • LHR: Maghrib 7:09pm Isha 8:48pm
  • ISB: Maghrib 7:20pm Isha 9:04pm

بشام حملے میں ہلاک چینی باشندوں کیلئے 25 لاکھ 80 ہزار ڈالرز زر تلافی دینے کی سمری تیار

شائع May 23, 2024
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

بشام میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے میں ہلاک چینی باشندوں کے لیے 25 لاکھ 80 ہزار ڈالرز زر تلافی دینے کی سمری تیار کرلی گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا، اجلاس میں بشام میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعے میں ہلاک چینی باشندوں کے اہل خانہ کے لیے معاوضے کی منظوری دی جائے گی۔

اس کے علاوہ اجلاس میں روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کو درپیش مالی مسائل، اسٹیل ملز کو گیس کی فراہمی کے لیے سوئی سدرن گیس کمپنی کے بقایا جات ادا کرنے کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کے لیے 12 ارب روپے سے زائد کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہیں، پاور ڈویژن کے لیے 2 ارب 21 کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی بھی منظوری دی جائے گی۔

علاوہ ازیں وزارت داخلہ کے لیے 5 کروڑ 45 لاکھ روپے کے سپلیمنٹری گرانٹ اور نیوکلئیر ریگولیٹری اتھارٹی کے لیے 18 کروڑ 45 لاکھ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی بھی منظوری دی جائے گی۔

واضح رہے 26 مارچ کو خیبرپختونخوا کے علاقے شانگلہ میں بشام کے مقام پر گاڑی پر خودکش حملے کے نتیجے میں 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 15 جون 2024
کارٹون : 14 جون 2024