• KHI: Maghrib 7:23pm Isha 8:52pm
  • LHR: Maghrib 7:09pm Isha 8:48pm
  • ISB: Maghrib 7:20pm Isha 9:04pm
  • KHI: Maghrib 7:23pm Isha 8:52pm
  • LHR: Maghrib 7:09pm Isha 8:48pm
  • ISB: Maghrib 7:20pm Isha 9:04pm

پی پی 32 گجرات پر مبینہ دھاندلی سے متعلق درخواست پر ریٹرننگ افسر سے رپورٹ طلب

شائع May 23, 2024
— فائل/فوٹو: ریڈیو پاکستان
— فائل/فوٹو: ریڈیو پاکستان

الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 32 گجرات پر مبینہ دھاندلی سے متعلق پرویز الہیٰ کی درخواست پر ریٹرننگ افسر سے تین روز میں رپورٹ طلب کرلی۔

پی پی 32 ضمنی الیکشن میں دھاندلی سے متعلق پرویز الہٰی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

وکیل پرویز الہیٰ عامر سعید راں نے مؤقف اپنایا کہ پی پی 32 گجرات ضمنی الیکشن کے پورے حلقے میں دھاندلی ہوئی، 18 پولنگ اسٹیشنز پر 10 فیصد سے کم خواتین نے ووٹ کاسٹ کیے، کچھ پولنگ اسٹیشنز پر 91 فیصد سے ذائد ووٹ ڈالے گئے۔

وکیل پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ 832 ایسے ووٹ ڈالے گئے جو لوگ بیرون ملک ہیں یا انتقال کرچکے ہیں، جس پر ممبر اکرام اللہ خان نے استفسار کیا کہ کس طرح ثابت کریں گے کہ ووٹرز بیرون ملک ہیں؟

وکیل عامر سعید راں نے دلائل دیے کہ جو لوگ انتقال کرچکے ہیں ان کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ درخواست میں لگائے ہیں، پولیس کی نگرانی میں بند کمروں میں ووٹ ڈالے گئے۔

الیکشن کمیشن نے پی پی 32 گجرات کے ریٹرننگ افسر سے تین روز میں رپورٹ طلب کرلی اور پی پی 32 گجرات پر کامیاب امیدوار موسیٰ الہیٰ کو نوٹس جاری کردیا۔

بعد ازاں، عدالت نے کیس کی سماعت 29 مئی تک ملتوی کردی۔

کارٹون

کارٹون : 15 جون 2024
کارٹون : 14 جون 2024