• KHI: Asr 5:16pm Maghrib 7:23pm
  • LHR: Asr 5:00pm Maghrib 7:10pm
  • ISB: Asr 5:09pm Maghrib 7:20pm
  • KHI: Asr 5:16pm Maghrib 7:23pm
  • LHR: Asr 5:00pm Maghrib 7:10pm
  • ISB: Asr 5:09pm Maghrib 7:20pm

بیلا حدید کے کانز میلے میں فلسطینی ’کوفیہ‘ سے مشابہ لباس کے چرچے

شائع May 24, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل بیلا حدید کی جانب سے فرانس میں منعقد ہونے والے فیشن کے دنیا کے سب سے بڑے میلے کانز میں فلسطینی اسکارف یا رومال ’کوفیہ‘ سے مشابہ لباس پہن کر گلیوں میں گھومنے کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔

کانز فیسٹیول کا آغاز 14 مئی کو ہوا تھا اور اس کا اختتام 25 مئی کو ہوگا، بیلا حدید تین دن قبل بھی کانز کے ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئی تھیں لیکن اس وقت انہوں نے انتہائی بولڈ لباس پہنا تھا، جس پر صارفین نے اظہار برہمی کیا تھا۔

بیلا حدید کی جانب سے کانز کے ریڈ کارپٹ پر نیم عریاں لباس پہننے اور فلسطین کی حمایت نہ کیے جانے پر صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا، تاہم اب ان کی جانب سے کانز میلے کے دوران فلسطینی لباس پہننے پر ان کی تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر بیلا حدید کی فلسطینی اسکارف یا رومال ’کوفیہ‘ سے مشابہہ لباس کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوگئیں، جن پر دنیا بھر کے مداحوں نے ان کی تعریفیں کیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں بیلا حدید کو اسٹاف کے ساتھ مختلف گلیوں، ہوٹلوں اور دیگر مقامات پر ’کوفیہ‘ کی طرز کے لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیوز میں بیلا حدید کے ہمراہ ان کا فیشن اور اسٹائل و سیکیورٹی اسٹاف بھی دکھائی دیتا ہے۔

ویڈیوز و تصاویر میں بیلا حدید موسم گرما کے حساب سے اپنے لباس سے مشابہ گلابی آئس کریم بھی کھاتی دکھائی دیتی ہیں۔

سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بتایا گیا کہ بیلا حدید نے ’کوفیہ‘ سے مشابہ جو لباس پہنا وہ انہوں نے پہلی بار 2001 میں استعمال کیا تھا اور انہوں نے اس بار پرانے لباس کو دوبارہ پہنا۔

فیشن پیجز کے مطابق ان کا مذکورہ لباس نیویارک کے برانڈ مائیکل اینڈ ہوشی نے تیار کیا تھا، جسے ماڈل نے دوبارہ پہنا اور ان کے لباس و انداز کی تعریفیں کی گئیں۔

کارٹون

کارٹون : 17 جون 2024
کارٹون : 16 جون 2024