• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 5:16pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 5:00pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 5:09pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 5:16pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 5:00pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 5:09pm

کمنٹری کے دوران شاہد آفریدی سے متعلق بات ازراہ مذاق کہی، سریش رائنا کی وضاحت

شائع May 24, 2024 اپ ڈیٹ May 25, 2024
فائل فوٹوز: اے ایف پی
فائل فوٹوز: اے ایف پی

سابق بھارتی بلے باز سریش رائنا نے قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے حوالے سے کیے گئے تبصرے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے وہ بات ازراہ مذاق کی تھی۔

بھارتی خبر رساں ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق یہ تنازع بھارت میں جاری انڈین پریمیئر کے دوران پیش آیا۔

جس پر 2020 میں ریٹائر ہونے والے سابق بھارتی بلے باز نے کہا کہ میں سریش رائنا ہوں، شاہد آفریدی نہیں۔

سریش رائنا کے اس تبصرے پر پاکستانی صارفین کے ساتھ ساتھ بھارتی شائقین نے بھی انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

ابھی اس معاملے کی گرد بیٹھی بھی نہ تھی کہ سابق بھارتی بلے باز ڈان نیوز کے اسپورٹس رپورٹر سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر الجھ بیٹھے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے حال ہی میں شاہد آفریدی کو ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے اپنا سفیر مقرر کیا ہے اور اس خبر کے ساتھ پاکستانی صحافی نے سریش رائنا کو ایکس پر مخاطب کیا۔

اس کے جواب میں سریش رائنا نے کہا کہ میں آئی سی سی کا سفیر تو نہیں لیکن میرے پاس گھر پر ایک ورلڈ کپ ہے، کیا آپ کو موہالی کا میچ یاد ہے، شاید اس میچ سے آپ کی کچھ ناخوشگوار یادیں وابستہ ہوں گی۔

اس تمام صورتحال کے بعد سریش رائنا نے سابق پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی سے فون پر رابطہ کیا اور کمنٹری میں دیے گئے ریمارکس پر وضاحت کی۔

سابق بھارتی کرکٹر نے وضاحت کی کہ میں نے وہ سب ازراہ مذاق کہا اور میں آپ کی عزت کرتا ہوں۔

شاہد آفریدی نے وضاحت تسلیم کرتے ہوئے معاملہ ختم کردیا۔

کارٹون

کارٹون : 17 جون 2024
کارٹون : 16 جون 2024