وزیر اعلیٰ بلوچستان کے حلقہ انتخاب میں ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کا انکشاف

شائع August 1, 2024
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی— فائل فوٹو: ڈان
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی— فائل فوٹو: ڈان

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے حلقہ انتخاب ڈیرہ بگٹی اور سوئی میں ترقیاتی منصوبوں میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں کا انکشاف ہوا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن نے ڈیرہ بگٹی اور سوئی میں ترقیاتی منصوبوں میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کا نوٹس لیتے ہوئے سی اینڈ ڈبلیو کے اہلکاروں کے خلاف دو مقدمات درج کر لیے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن نے محکمہ ورکس اینڈ ڈیولپمنٹ کے ملازمین سمیت چار افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

ملازمین پر لگائے گئے الزامات میں پیشگی ادائیگیوں، غیر معیاری کام، کرپشن، اختیارات کا ناجائز استعمال اور اسکیم کو ادھورا چھوڑنا شامل ہے۔

انکوائری مکمل کرکے ملزمان کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کر لئے گئے اور مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

سرکاری خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے والے مزید ملزمان کو پکڑنے کے لیے پولیس اور ادارے کی جانب سے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 10 جولائی 2025
کارٹون : 9 جولائی 2025