• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:29pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:53pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:56pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:29pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:53pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:56pm

پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی ممتاز مصطفیٰ انتقال کرگئے

شائع August 5, 2024
فوٹو:آن لائن
فوٹو:آن لائن

پنجاب کے ضلع رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی کے حلقہ 171 سے رکن اسمبلی ممتاز مصطفی انتقال کرگئے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق ممتاز مصطفیٰ ہارٹ اٹیک کی وجہ سے خالق حقیقی سے جا ملے۔

ممتاز مصطفیٰ کا تعلق رحیم یار خان سے تھا، پارلیمنٹ لاجز میں مقیم تھے، اس حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو بھی آگاہ کردیا گیا۔

ممتاز مصطفیٰ کچھ عرصہ قبل روڈ حادثے میں زخمی ہوئے تھے، وہ پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔

ممتاز مصطفی کی وفات پر ڈسٹرکٹ بار رحیم یارخان نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے اور ڈسٹرکٹ بار میں ایک ماہ کے لیے تمام تقریبات منسوخ کر دی گئی ہیں۔

قومی اسمبلی میں اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سمیت حکومت اور اپوزیشن بینچون سے تعلق رکھنے والے اراکین نے ممتاز مصطفیٰ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

اراکین نے ان کی سیاسی اور سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

ایاز صادق نے کہا کہ ممتاز مصطفیٰ کی اچانک موت کا سن کر دلی افسوس ہوا، انکی سیاسی و سماجی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اللہ پاک سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمائے۔

کارٹون

کارٹون : 13 اکتوبر 2024
کارٹون : 12 اکتوبر 2024