• KHI: Asr 4:50pm Maghrib 6:31pm
  • LHR: Asr 4:20pm Maghrib 6:03pm
  • ISB: Asr 4:25pm Maghrib 6:08pm
  • KHI: Asr 4:50pm Maghrib 6:31pm
  • LHR: Asr 4:20pm Maghrib 6:03pm
  • ISB: Asr 4:25pm Maghrib 6:08pm

شگفتہ اعجاز نے بیمار شوہر کی ہسپتال سے ویڈیو شیئر کردی

شائع August 13, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

سینیئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے بیمار شوہر کی ہسپتال سے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا ہے کہ ان کے شریک حیات انتہائی علیل ہیں۔

اداکارہ نے 20 منٹ سے کم دورانیے کے ولاگ میں بیمار شوہر سمیت اپنی بیٹیوں کو بھی دکھایا جو والد سے محبت سے بات کرتی دکھائی دیں۔

ولاگ میں شگفتہ اعجاز نے بتایا کہ ان کے شوہر یحیٰی کی طبیعت کچھ دن قبل بہت خراب ہوگئی تھی، جس کے بعد انہیں ہسپتال داخل کرایا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ کینسر کے علاج اور زائد العمری کی وجہ سے ان کے شوہر میں متعدد طبی پیچیدگیاں ہو چکی ہیں، جن کا ترتیب وار علاج کیا جا رہا ہے اور علاج شروع کیے جانے کے بعد ان کی صحت میں معمولی بہتری آئی ہے۔

اداکارہ کے مطابق ان کے شوہر کو نمونیا بخار کے علاوہ چلنے پھرنے میں بھی تکلیف ہو رہی ہے، کیوں کہ ان کی ایک ہڈی سخت متاثر ہو چکی ہے جو چلنے پھرنے میں دماغ کا سہارا لیتی ہے۔

شگفتہ اعجاز کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر کی چلنے پھرنے والی ہڈی متاثر ہونے کی وجہ سے ان کی ریڈیئیشن ہوگی، جس کے 10 سیشن ہوں گے اور پہلا سیشن ہوچکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے شوہر کافی عرصے سے کینسر میں مبتلا ہیں اور وہ آغا خان ہسپتال کے ڈاکٹرز کے ہاں زیر علاج ہیں مگر اب ان میں کچھ زیادہ پیچیدگیاں ہو چکی ہیں، کچھ دن سے ان کی دل کی دھڑکن بھی بڑھی ہوئی تھی۔

ولاگ میں انہوں نے بیمار شوہر کو بیٹیوں سے بات کرتے ہوئے بھی دکھایا اور بتایا کہ ان کے شوہر مزید کچھ دن تک ہسپتال میں ہی رہیں گے۔

شگفتہ اعجاز نے رواں ماہ اگست کے آغاز میں ایک ویڈیو میں بتایا تھا کہ ان کے شوہر گزشتہ پانچ سال سے کینسر میں مبتلا ہیں اور ان کا علاج جاری ہے اور شوہر کے کینسر میں مبتلا ہونے کی وجہ سے وہ اور ان کا خاندان پریشان ہے، جس کا لوگوں کو احساس نہیں۔

انہوں نے بتایا تھا کہ ان کے شوہر کو ہر ماہ پیٹ میں ایک انجکشن لگتا ہے جب کہ دوسرا ہر تین ماہ بعد پیٹ میں انجکشن لگتا ہے اور آئے دن انہیں کسی نہ کسی ڈاکٹر کے پاس لے جایا جاتا ہے لیکن سوشل میڈیا صارفین تہمتیں لگاتے ہیں کہ وہ شوہر کو چھوڑ کر عیاشیاں کرتی پھرتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024