• KHI: Fajr 5:12am Sunrise 6:28am
  • LHR: Fajr 4:42am Sunrise 6:02am
  • ISB: Fajr 4:46am Sunrise 6:09am
  • KHI: Fajr 5:12am Sunrise 6:28am
  • LHR: Fajr 4:42am Sunrise 6:02am
  • ISB: Fajr 4:46am Sunrise 6:09am

خلیل الرحمٰن قمر ہنی ٹریپ کیس: آمنہ عروج کے پولیس پر تشدد کے الزامات

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

معروف ڈراما ساز خلیل الرحمٰن قمر کو جھانسا دے کر مبینہ طور پر اغوا کرنے کی کوشش کا ڈراما رچانے والی مرکزی ملزمہ آمنہ عروج نے خود پر پولیس کے مبینہ تشدد کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا، جس پر عدالت نے ملزمہ کا میڈیکل چیک اپ کرواکر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق آمنہ عروج کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی، جہاں عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ خلیل الرحمان قمر کیس کی ملزمہ آمنہ عروج کی دونوں ٹانگوں پر تشدد کے نشانات پائے گئے۔

عدالت عالیہ نے خلیل الرحمن قمر ہنی ٹریپ کیس کی ملزمہ آمنہ عروج کا طبی معائنہ مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے خلیل الرحمان قمر کیس کی ملزمہ آمنہ عروج کا طبی معائنہ کی درخواست پر سماعت کی۔

ملزمہ آمنہ عروج کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی، جس میں بتایا گیا کہ آمنہ عروج کی دونوں ٹانگوں پر تشدد کے نشانات پائے گئے۔آمنہ عروج کو تین چوٹیں آئیں۔

ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ آمنہ عروج کا ایکسرے اور دیگر ٹیسٹ کروائے جائیں۔

آمنہ عروج نے وکلا کے ذریعے عدالت میں دوران تفتیش کرنٹ لگانے کا انکشاف بھی کیا، تاہم ڈاکٹرز نے کرنٹ لگانے سے متعلق آمنہ عروج کے بیان سے اتفاق نہیں کیا۔

دوران سماعت جسٹس طارق سلیم شیخ نے میڈیکل مکمل ہونے سے متعلق مدت کے بارے میں استفسار کیا۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ آمنہ عروج کی دو سے تین انجریز زیر غور ہیں جب کہ اسسٹنٹ میڈیکل سپریڈنڈنٹ نے آگاہ کیا کہ تین سے چار دن لگیں گے اور میڈیکل رپورٹ مکمل کر دیں گے۔

عدالت عالیہ نے خلیل الرحمن قمر ہنی ٹریپ کیس کی ملزمہ آمنہ عروج کا طبی معائنہ مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوءے سماعت ستائیس اگست تک ملتوی کر دی۔

خیال رہے کہ آمنہ عروج اور ان کے دیگر ساتھی ملزمان ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہیں، 17 اگست کو ملزمان کو مزید 15 دن کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا گیا تھا۔

آمنہ عروج اور ان کے دیگر ساتھی ملزمان کے خلاف خلیل الرحمٰن قمر کو جھانسا دے کر اغوا کرنے کی کوشش کا کیس لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں زیر سماعت ہے۔

خلیل الرحمٰن قمر کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کی کوشش کا معاملہ جولائی کے آغاز میں سامنے آیا تھا، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تقریبا تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا، بعد ازاں ڈراما ساز کی آمنہ عروج کے ساتھ نازیبا ویڈیوز بھی لیک ہوئی تھیں اور پولیس نے اس پر بھی کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 9 اکتوبر 2024
کارٹون : 8 اکتوبر 2024