• KHI: Partly Cloudy 25.8°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 26.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 25.8°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 26.4°C

چین: نوجوانوں میں بیروزگاری کی شرح 18.8 فیصد تک پہنچ گئی

شائع September 22, 2024 اپ ڈیٹ September 22, 2024 12:02pm
— فائل فوٹو: رائٹرز
— فائل فوٹو: رائٹرز

چین میں معاشی ترقی سست روی کا شکار ہونے کے باعث نوجوانوں کی بیروزگاری کی شرح سال کی سب سے بلند ترین شرح 18.8 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

ڈان اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق چینی قومی ادارہ شماریات (این بی ایس) نے بتایا ہے کہ جولائی میں 16 سے 24 سال کی عمر کے نوجوانوں میں بے روزگاری کی شرح 17.1 فیصد سے بڑھ کر 18.8 فیصد ہو گئی۔

یہ اعداد و شمار جون 2023 میں 21.3 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچے تھے، جس کے بعد حکام نے ان اعداد و شمار کی اشاعت معطل کر دی تھی۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال جون میں چینی یونیورسٹیوں سے 1 کروڑ 20 لاکھ طلبہ گریجویٹ ہوئے جس نے بیروزگاری کی شرح میں مزید اضافہ کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026