برازیل: دو سالہ بچی کی آن لائن فروخت ناکام

شائع September 19, 2013

بچی کے والدین کو ضمانت داخل کرانے میں ناکامی پر جیل بھیج دیا گیا۔— فائل فوٹو
بچی کے والدین کو ضمانت داخل کرانے میں ناکامی پر جیل بھیج دیا گیا۔— فائل فوٹو

ریو ڈی جنیرو: برازیل میں پولیس نے دو سالہ بچی کو آن لائن فروخت کرنے کی کوشش کرنے والے جوڑے کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ اس بچی کے بائیولوجیکل والدین کو 6666ڈالر فی کس ضمانت داخل کرانے میں ناکامی کے بعد جیل بھیج دیا گیا۔

بچی کو چائلڈ پروٹیکٹو سروسز میں بھیج دیا گیا۔

ترجمان کے مطابق بچی کی 23 سالہ ماں نے بتایا کہ اسے جسم فروشی کے لئے یورپ جانا تھا اور اس کے لیے انہیں رقم درکار تھی۔

بچی کے چالیس سالہ باپ نے اس بارے میں کچھ بھی نہیں کہا۔

خیال رہے کہ اس جوڑے نے برازیل کے شمال مشرقی شہر رسیفے میں بچی کو فیس بک پر فروخت کرنے کی کوشش کی تھی۔

تاہم پریبا سٹیٹ کی ایک سماجی کارکن نے مالی امور طے ہونے کے بعد متعلقہ حکام کو مطلع کر دیا جس پر پولیس نے جوڑے کو گرفتار کر لیا۔

ابتدائی طور پر اس معاملہ کو محض مذاق سمجھنے والی اس خاتون سماجی کارکن نے بتایا کہ وہ اب مطمئن ہیں کہ انہوں نے اس بچی کا مستقبل بچا لیا۔

خاتون نے مزید بتایا کہ انہوں نے لڑکی کے بدلے ایک پورٹ ایبل کمپیوٹر اور 666ڈالر نقدی دینے کی حامی بھرتے ہوئے بچی کے والدین کو رسیف کے نواح میں ایک میٹرو اسٹیشن کے باہر ملاقات کے لیے بلایا تھا، جہاں انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

کیس کے انچارج پولیس افسرنے نیوز پورٹل جی ون کو بتایا کہ خاتون کے شوہر نے آن لائن مذاکرات میں حصہ نہیں لیا لیکن وہ ڈیلوری کے دوران وہاں موجود تھا اور اس نے اپنی بچی کو بازوؤں میں اٹھایا ہوا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 4 جولائی 2025
کارٹون : 3 جولائی 2025