• KHI: Fajr 5:10am Sunrise 6:26am
  • LHR: Fajr 4:39am Sunrise 6:00am
  • ISB: Fajr 4:43am Sunrise 6:06am
  • KHI: Fajr 5:10am Sunrise 6:26am
  • LHR: Fajr 4:39am Sunrise 6:00am
  • ISB: Fajr 4:43am Sunrise 6:06am

ممتاز اسکالر ڈاکٹر ذاکرنائیک پاکستان پہنچ گئے

شائع September 30, 2024
ڈاکٹر ذاکر نائیک 28 اکتوبر تک پاکستان میں قیام کریں گے — فوٹو: اے پی پی
ڈاکٹر ذاکر نائیک 28 اکتوبر تک پاکستان میں قیام کریں گے — فوٹو: اے پی پی

ممتاز مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر ان کا استقبال چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود، ایڈیشنل سیکریٹری وزارت مذہبی امور ڈاکٹر سید عطا الرحمٰن اور پارلیمانی سیکریٹری مذہبی امور شمشیر علی مزاری نے کیا۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک کو ایئرپورٹ سے سخت سیکیورٹی حصار میں باہر لایا گیا، وہ اپنے دورہ پاکستان میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں مختلف تقاریب سے خطاب کرنے کے ساتھ ساتھ اہم ملکی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد،کراچی اور لاہور میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے، معروف اسلامی اسکالر نماز جمعہ کے اجتماعات سے خطاب اور امامت بھی کریں گے۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک 28 اکتوبر تک پاکستان میں قیام کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024