• KHI: Fajr 5:10am Sunrise 6:25am
  • LHR: Fajr 4:38am Sunrise 5:58am
  • ISB: Fajr 4:42am Sunrise 6:04am
  • KHI: Fajr 5:10am Sunrise 6:25am
  • LHR: Fajr 4:38am Sunrise 5:58am
  • ISB: Fajr 4:42am Sunrise 6:04am

کراچی: گاڑی میں کھیلتے ہوئے بیہوش ہونے والا دوسرا بچہ بھی جاں بحق

شائع September 30, 2024
فائل فوٹو: رائٹرز
فائل فوٹو: رائٹرز

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں گزشتہ روز گاڑی سے بے ہوشی کی حالت میں ملنے والا دوسرا بچہ بھی جاں بحق ہوگیا۔

ڈان نیوز کے مطابق گزشتہ روز گلستان جوہر بلاک 19 میں دو بچے گاڑی میں کھیلتے ہوئے بند ہوگئے تھے اور تین سالہ بچہ رؤف علی دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گیا تھا جبکہ دوسرے بچے کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

تاہم آج ہسپتال میں دوسرا بچہ بھی دم توڑ گیا۔

شارع فیصل پولیس کے ایس ایچ او فیصل گل خواجہ نے بتایا کہ دو کمسن بھائی گلستان جوہر کے بلاک 19 میں اپنے گھر کے باہر کھیل رہے تھے اور ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں بھائی کھیلتے ہوئے کھڑی گاڑی کے اندر بیٹھ گئے۔

انہوں نے کہا کہ گاڑی میں دم گھٹنے سے ایک بچہ اسی دن فوت ہو گیا جبکہ دوسرے بچے جو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا آض حسن علی بھی دوران علاج دم توڑ گیا۔

افسر نے واضح کیا واقعے میں کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا گیا کیونکہ گاڑی بچوں کے قریبی رشتہ دار کی ہی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 3 اکتوبر 2024
کارٹون : 2 اکتوبر 2024