• KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:35pm Maghrib 5:12pm
  • ISB: Asr 3:37pm Maghrib 5:14pm
  • KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:35pm Maghrib 5:12pm
  • ISB: Asr 3:37pm Maghrib 5:14pm

حادثے کے بعد گاڑی سے باہر نکلتی تو نہ جانے میرے ساتھ کیا ہوتا؟ انجلینا ملک

شائع October 1, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ماڈل و اداکارہ انجلینا ملک نے کہا ہے کہ چند ہفتے قبل اپنی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے کے بعد اگر وہ گاڑی سے باہر نکلتیں تو لوگ نہ جانے ان کے ساتھ کیا کرتے؟

انجلینا ملک نے حال ہی میں فریحہ الطاف کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی گاڑی کے ساتھ پیش آنے والے حادثے پر کھل کر بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ اگست کے اختتام پر وہ اپنی گاڑی چلا رہی تھیں کہ اچانک ان کا ٹائر برسٹ ہوگیا، جس وجہ سے ان کی گاڑی نے نہ صرف رکشہ بلکہ دوسری گاڑیوں کو بھی ٹکر ماری۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹائر برسٹ ہونے کے بعد گاڑی ان کے کنٹرول سے باہر ہوگئی، جس وجہ سے حادثہ پیش آیا اور وہ گھبرا گئیں کہ کیا ہوا؟

انہوں نے بتایا کہ حادثے کے بعد وہ نکل کر رکشہ والے کی مدد کرنا چاہتی تھیں لیکن اس سے پہلے ہی بھیڑ نے ان کی گاڑی کو گھیر لیا۔

انجلینا ملک کا کہنا تھا کہ حادثے کے بعد سب ان کے پاس آئے لیکن کوئی بھی رکشے والے کے پاس نہیں گیا اور نہ ہی رکشے والے سے خیریت دریافت کی۔

اداکارہ کے مطابق اسی دوران بھیڑ نے ان کی گاڑی کو گھیرنے کے بعد ان کا موبائل فون بھی گاڑی سے اٹھا لیا، جس پر وہ لوگوں کو فون واپس کرنے کا کہتی رہیں لیکن کسی نے ان کی بات نہ سنیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی جانب سے گاڑی سے باہر نہ نکلنے اور بھیڑ سے پراعتماد طریقے سے بات کرنے پر لوگوں نے انہیں طعنے دیے کہ وہ اتنی مطمئن کیوں ہیں؟

انجلینا ملک نے کہا کہ وہ اس لیے پراعتماد تھیں کہ انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا تھا جب کہ یہ ان کا اپنا ملک ہے اور لوگ بھی ان کے اپنے ہی تھے، اس لیے وہ پر اعتماد تھیں اور انہیں یقین تھا کہ انہیں کوئی ںقصان نہیں پہنچائے گا۔

اداکارہ نے تسلیم کیا کہ کوئی ان کی بات سننے کو تیار ہی نہ تھا، جس پر انہیں خوف بھی ہوا کہ نہ جانے ان کے ساتھ کیا ہوگا؟ کیوں کہ اتفاق سے ان ہی دنوں میں کارساز روڈ پر ایک امیر خاتون نے گاڑی کی ٹکر سے بیٹی اور باپ کو مار دیا تھا۔

انجلینا ملک کے مطابق وہ شکر ادا کرتی ہیں کہ وہ اس وقت اپنی گاڑی سے باہر نہیں نکلیں، اگر وہ باہر نکلتیں تو بھیڑ ان کے ساتھ نہ جانے کیا کرتی؟

خیال رہے کہ اگست کے اختتام پر انجلینا ملک کی گاڑی کا ڈیفینس کے علاقے میں ٹائر برسٹ ہوگیاتھا، جس وجہ سے ان کی گاڑی نے رکشے کو ٹکر ماری تھی، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

حادثے کے بعد انجلینا ملک نے رکشے والے کو نقصان کے پیسے ادا کیے تھے، جس کے بعد رکشے والے نے اداکارہ کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی اور پولیس نے کیس خارج کردیا تھا۔

واقعے کے وقت لوگوں نے انجلینا ملک کی گاڑی کو گھیر لیا تھا اور ان کی گاڑی کے دوروازے کھول کر ان کا موبائل فون بھی زبردستی اٹھا لیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 1 نومبر 2024
کارٹون : 31 اکتوبر 2024