• KHI: Zuhr 12:46pm Asr 4:45pm
  • LHR: Zuhr 12:17pm Asr 4:05pm
  • ISB: Zuhr 12:22pm Asr 4:06pm
  • KHI: Zuhr 12:46pm Asr 4:45pm
  • LHR: Zuhr 12:17pm Asr 4:05pm
  • ISB: Zuhr 12:22pm Asr 4:06pm

حکومت سندھ کا شب معراج پر تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان

شائع January 24, 2025
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

حکومت سندھ نے شب معراج کے موقع پر صوبے بھر کے تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔

حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 28 جنوری (منگل) کو شب معراج کی وجہ سے بند رہیں گے۔

شب معراج 27 رجب کو مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت کے ساتھ منایا جاتا ہے، اس شب حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو معراج کا شرف عطا کیا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت جبرائیل علیہ السلام کے ہمراہ براق پر سوار ہوکر مکہ مکرمہ سے مسجد اقصیٰ گئے۔

پھر آپ ﷺ کو آسمانوں میں لے جایا گیا، جہاں اللہ رب العزت نے اپنے حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو معراج کا شرف عطا کیا۔

ہر سال فرزندان اسلام مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت کے ساتھ شب معراج مناتے ہیں، مساجد میں خصوصی اجتماعات اور درود و سلام کی محافل کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 8 فروری 2025
کارٹون : 7 فروری 2025