• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 5:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 4:57pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 5:06pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 5:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 4:57pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 5:06pm

جنگی صورتحال: سعودی وزیرمملکت برائے خارجہ عادل الجبیر اسلام آباد پہنچ گئے

شائع May 9, 2025
— فوٹو: اسکرین شارٹ
— فوٹو: اسکرین شارٹ

پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگی صورتحال کے دوران سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر اسلام آباد پہنچ گئے۔

سرکاری ٹیلی ویژن پی ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کے سفیر اور وزیر مملکت برائے خارجہ کا اعلیٰ حکام نے استقبال کیا۔

ڈان نیوز کے مطابق سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیرکی وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات ہو گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے بھارت کا دورہ کرکے بھارتی ہم منصب جے شنکر سے ملاقاتیں کی تھیں۔

سعودی عرب کے وزیرمملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر سے ملاقات کی تھی، جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کےامور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 7 جون 2025
کارٹون : 6 جون 2025