پاکستان کے تمام ایئر پورٹس پر فلائٹ آپریشن بحال ہے، ایئرپورٹ اتھارٹی

شائع May 9, 2025

ایئر پورٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ پاکستان کے تمام ایئر پورٹس پر فلائٹ آپریشن بحال ہے۔

ترجمان ایئر پورٹ اتھارٹی سیف اللہ خان نے بتایا کہ پاکستان کے کسی بھی ایئرپورٹ پر فی الحال کوئی آپریشن معطل نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب، پاک-بھارت کشیدگی کے پیش نظر گلف کییرئرز نے پاکستان کے لیے اپنا فضائی آپریشن عارضی طور پر بند کردیا۔

قطر، ایمریٹس، اتحاد اور سعودی ایئرلائن کی تمام پروازیں منسوخ کر دیں ائیر لائنز کا کہنا ہے کہ مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر عارضی طور پر آپریشن بند کیا گیا۔

کنیکٹنگ پروازوں سے پاکستان جانے والے مسافروں کو تا حکمِ ثانی سفر کی اجازت نہیں، متاثرہ مسافروں سے گزارش ہے کہ وہ ہوائی اڈوں پر نہ پہنچیں، متبادل سفری انتظامات کے لیے اپنے بکنگ ایجنٹ یا ایئرلائن کسٹمر سروسز سے رابطہ کریں۔

صورتحال میں بہتری کے بعد آپریشن معمول کے مطابق جاری رہے گا۔

کارٹون

کارٹون : 15 جون 2025
کارٹون : 14 جون 2025