• KHI: Clear 25.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.5°C
  • ISB: Cloudy 16.9°C
  • KHI: Clear 25.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.5°C
  • ISB: Cloudy 16.9°C

سعودی عرب سے حجاج کی واپسی شروع، پہلی پرواز پی کے 732 جدہ سے اسلام آباد پہنچ گئی

شائع June 11, 2025
لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ اور دیگر شہروں میں بھی حجاج کی واپسی کا سلسلہ جاری رہے گا — فوٹو: ڈان نیوز
لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ اور دیگر شہروں میں بھی حجاج کی واپسی کا سلسلہ جاری رہے گا — فوٹو: ڈان نیوز

سعودی عرب سے پاکستانی حجاج کرام کی واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا اور پہلی پرواز پی کے 732 جدہ سے اسلام آباد پہنچ گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے جدہ سے واپس پہنچنے والے حاجیوں کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا، حجاج کرام نے وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری سے گفتگو کے دوران وزارت مذہبی امور کی جانب سے کیے گئے حج انتظامات کو سراہا۔

وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ حج کے دوران حکومت پاکستان نے عازمین کو بہترین سہولیات فراہم کیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت نے حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر حجاج کو قابل تعریف سہولتیں مہیا کیں، حکومت آئندہ سال اس سے بھی بہتر انتظامات کرے گی، اس مذہبی فریضے کی ادائیگی کے لیے عازمین کو ہر ممکن مدد فراہم کرنا پاکستانی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

اسلام آباد کے بعد لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ اور دیگر شہروں میں بھی آئندہ دنوں میں حجاج کی واپسی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025