کراچی: گلستان جوہر میں پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک اور ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
ڈان نیوز کے مطابق مبینہ پولیس مقابلہ کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ہوا، پولیس کے مطابق ملزمان سے 3 پستول، چھینے گئے موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔
پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت مہران اور جہانگیر کے ناموں سے ہوئی، زخمی ڈاکو کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔












لائیو ٹی وی