سینے کے بالوں کے بعد بغیر آستین شرٹ پہننے پر تو بات نہ ہوگی؟ علی رضا کا طنز

شائع June 14, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ابھرتے ہوئے اداکار علی رضا نے ایک بار پھر سینئر اداکار عتیقہ اوڈھو کے بیان پر طنز کرتے ہوئے اپنی آستین کے بغیر تصاویر شیئر کردیں۔

علی رضا نے انسٹاگرام اسٹوریز میں اپنی نئی تصاویر شیئر کیں، جن میں انہیں بغیر آستین کی شرٹ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکار نے تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے طنزیہ جملہ بھی لکھا، تاہم انہوں نے عتیقہ اوڈھو کا نام مینشن نہیں کیا۔

علی رضا نے بغیر آستین تصاویر شیئر کرتے ہوئے مختصر جملہ لکھا کہ ان کے سینے کے بال دکھانے کے بعد اب ان کی جانب سے بغیر آستین کے تصاویر شیئر کرنے پر تو بات نہیں ہوگی؟

علی رضا کی جانب سے طنزیہ جملے کے ساتھ شیئر کردہ تصاویر وائرل ہوگئیں اور صارفین نے بھی اس پر دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے عتیقہ اوڈھو کے بیان کا ایک بار پھر مذاق اڑایا۔

چند دن قبل عتیقہ اوڈھو نے علی رضا کے ڈرامے ’دستک‘ میں ان کی پرفارمنس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ شکوہ کیا تھا کہ علی رضا ڈرامے میں بلاوجہ شرٹ کے بٹن کھول کر سینے کے بال دکھاتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا تھا کہ خواتین کو کہا اور انہیں ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ لمبی آستین والی قمیض پہنیں جب کہ انہیں لباس کے حوالے سے دوسری ہدایات بھی دی جاتی ہیں، اسی طرح مردوں کو بھی خیال رکھنا چاہیے۔

انہوں نے علی رضا کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے شرٹ کے بٹن انتہائی نیچے تک کھول رکھے ہوتے ہیں اور ان کی سینے کے بال نظر آ رہے ہوتے ہیں جو کہ غلط بات ہے۔

عتیقہ اوڈھو نے کہا تھا کہ مردوں کی جانب سے سینے کے بال دکھانا غلط ہے اور اس سے مرد برے بھی نظر آتے ہیں۔

اداکارہ کی بات پر علی رضا نے پہلے بھی رد عمل دیتے ہوئے عتیقہ اوڈھو کی ویڈیو پر کمنٹ کیا تھا لیکن اب ایک بار پھر انہوں نے اداکارہ کے بیان پر طنزیہ جواب دے دیا۔

کارٹون

کارٹون : 29 جون 2025
کارٹون : 28 جون 2025