• KHI: Partly Cloudy 23°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.3°C
  • ISB: Cloudy 13.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 23°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.3°C
  • ISB: Cloudy 13.7°C

ایران کا ایک اور اسرائیلی لڑاکا طیارہ ایف-35 مار گرانے کا دعویٰ

شائع June 14, 2025
— فائل فوٹو: تسنیم نیوز ایجنسی
— فائل فوٹو: تسنیم نیوز ایجنسی

ایران نے اپنی سرزمین ایک اور اسرائیلی جنگی طیارہ ایف-35 مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایرانی تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی فوج کے فضائی دفاع نے اسرائیلی حکومت کے ایک اور ایف-35 لڑاکا طیارے کو مار گرایا ہے، جو ملک کی فضائی حدود میں گھس آیا تھا۔

ایرانی فوج کے فضائی دفاعی یونٹوں نے ہفتے کے روز ایران کے آسمان میں صہیونی حکومت کے F-35 لڑاکا طیارے کو مار گرایا۔

رپورٹس کے مطابق لڑاکا طیارے کا پائلٹ باہر نکل گیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ایران نے اپنی سرزمین پر 2 اسرائیلی جنگی طیارے مار گرانے اور خاتون پائلٹ گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

ایرانی تسنیم نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا تھا کہ ایران کے فضائی دفاع نے 2 اسرائیلی جنگی طیاروں کو مار گرایا جبکہ ایک خاتون پائلٹ کو بھی گرفتار کیا گیا۔

گزشتہ روز کی علی الصبح (13 جون) اسرائیل نے ایران پر بڑا حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری اور ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی سمیت 4 اعلیٰ فوجی افسران اور 6 جوہری سائنسدان شہید ہوگئے تھے، اسرائیل نے حملے میں ایران کے جوہری اور عسکری مراکز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ ایرانی میڈیا کے مطابق حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 78 شہری شہید اور درجنوں افراد زخمی ہوئے تھے۔

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے خبردار کیا تھا کہ اسرائیلی حکومت نے ایران پر رات کے وقت کیے گئے حملوں سے اپنی تلخ اور تکلیف دہ تقدیر رقم کر دی ہے۔

بعد ازاں، ایران نے جوابی کارروائی ’وعده صادق 3‘ کا آغاز کرتے ہوئے اسرائیل کے مختلف مقامات پر میزائل حملے کر دیے تھے،جس میں اسرائیل کی کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں تھیں، جبکہ ان حملوں کے نتیجے میں خاتون سمیت 5 اسرائیلی شہری ہلاک اور 170 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

دریں اثنا، اسرائیل نے اپنی ایئرفورس کو ایران پر حملے کی مکمل آزادی دے دی تھی، ایران کی جانب سے گزشتہ رات سے اب تک تقریباً 200 بیلسٹک میزائل اسرائیل پر داغے جانے کے بعد اسرائیلی حکومت نے کارروائی کے لیے فری ہینڈ دے دیا، تازہ اسرائیلی حملے میں مزید دو جنرلز، 3 جوہری سائنسدانوں، 20 بچوں سمیت 65 ایرانی شہری شہید ہوگئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025