سونے کی قیمتوں میں آج پھر اضافہ ہو گیا

شائع June 14, 2025
— فائل فوٹو: کینوا
— فائل فوٹو: کینوا

ملک بھر میں آج بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق صرافہ ایسوسی ایشن نے بتایا کہ سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار 500 روپے اضافے سے 3 لاکھ 63 ہزار روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام سونا 1206 روپے برھ کر 3 لاکھ 11 ہزار 213 روپے میں فروخت ہوا۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کے نرخ بھی 7 روپے بڑھ کر 3 ہزار 787 روپے ریکارڈ کی گئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت 15 ڈالر بڑھ کر 3 ہزار 432 روپے ہو گئی۔

کارٹون

کارٹون : 28 جون 2025
کارٹون : 27 جون 2025