• KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C

ایران کا ایک گھنٹے میں اسرائیل کے 10 فوجی طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ

شائع June 14, 2025
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

ایران نے ایک گھنٹے میں اسرائیل کے 10 فوجی طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایک فوجی عہدیدار نے بتایا کہ ایران نے ایک گھنٹے میں اسرائیل کے 10 فوجی طیارے تباہ کر دیے۔

رپورٹ کے مطابق خاتم الانبیاء ایئر ڈیفنس بیس کے کمانڈر نے اعلان کیا کہ ایک گھنٹے میں ملک کے مختلف علاقوں میں 10 دشمن اسرائیلی فوجی طیارے مار گرائے ہیں۔

تاہم رپورٹ میں اس حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں بتائیں۔

واضح رہے کہ آج ایران نے اپنی سرزمین ایک اور اسرائیلی جنگی طیارہ ایف-35 مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔

ایرانی فوج کے فضائی دفاعی یونٹوں نے ہفتے کے روز ایران کے آسمان میں صہیونی حکومت کے F-35 لڑاکا طیارے کو مار گرایا۔

گزشتہ روز بھی ایران نے اپنی سرزمین پر 2 اسرائیلی جنگی طیارے مار گرانے اور خاتون پائلٹ گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

ایرانی تسنیم نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا تھا کہ ایران کے فضائی دفاع نے 2 اسرائیلی جنگی طیاروں کو مار گرایا جبکہ ایک خاتون پائلٹ کو بھی گرفتار کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025