• KHI: Partly Cloudy 29.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.9°C
  • ISB: Rain 27.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 29.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.9°C
  • ISB: Rain 27.1°C

جنوبی کوریا کی اپنے شہریوں کو فوری ایران چھوڑنے کی ہدایت

شائع June 17, 2025 اپ ڈیٹ June 17, 2025 11:23am
— فائل فوٹو: وزارت خارجہ جنوبی افریقہ
— فائل فوٹو: وزارت خارجہ جنوبی افریقہ

ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اضافے اور امریکی صدر کی جانب سے ہر کسی کو تہران چھوڑنے کے انتباہ کے بعد جنوبی کوریا نے اپنے شہریوں کو فوری ایران چھوڑنے کی ہدایت کردی۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ نے منگل کو ایران کے لیے سفری انتباہ میں توسیع کرتے ہوئے اپنے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر ملک چھوڑ دیں۔

جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ نے انتباہ میں کہا ہے کہ جنوبی کوریا کے تمام شہریوں کو ایران کے تمام علاقوں سے جلد از جلد نکلنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

اس سے قبل چین نے اپنے تمام شہریوں کو اردن کی سرحد کے ذریعے فوری اسرائیل سے نکلنے کی ہدایت جاری کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026