• KHI: Clear 25.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.5°C
  • ISB: Cloudy 16.9°C
  • KHI: Clear 25.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.5°C
  • ISB: Cloudy 16.9°C

’جیروم پاؤل امریکا کو سیکڑوں ارب ڈالر کا نقصان پہنچا رہا ہے‘ ٹرمپ کی مرکزی بینک کے سربراہ پر تنقید

شائع June 19, 2025
اپریل میں ٹرمپ نے مرکزی بینک کے چیئرمین کو عہدے سے ہٹانے کی دھمکی دی تھی
— فائل فوٹو: اے ایف پی
اپریل میں ٹرمپ نے مرکزی بینک کے چیئرمین کو عہدے سے ہٹانے کی دھمکی دی تھی — فائل فوٹو: اے ایف پی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ’بہت دیر ہوچکی‘ امریکی مرکزی بینک کے چیئرمین جیروم پاؤل ہمارے ملک کو سیکڑوں ارب ڈالر کا نقصان پہنچا رہا ہے۔

اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر ایک پیغام میں امریکی صدر نے پوسٹ کیا کہ وہ (جیروم پاؤل) واقعی حکومت کے سب سے نالائق اور تباہ کن افراد میں سے ایک ہے، اور فیڈرل ریزرو بورڈ بھی اس میں شریک ہے۔

انہوں نے کہا کہ یورپ نے 10 بار شرح سود کم کی ہے، جب کہ ہم نے ایک بار بھی نہیں کی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید لکھا کہ ہمیں شرح سود میں 2.5 پوائنٹس کمی کرنی چاہیے تھی، تاکہ بائیڈن کے قلیل المدتی قرضوں پر اربوں ڈالر کی بچت ہو سکتی، ہمارے ہاں مہنگائی کم ہے، ’بہت دیر ہوچکی‘، یہ امریکا کے لیے ایک شرمندگی ہے!۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اپریل میں بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مرکزی بینک کے چیئرمین پر ’تنقید‘ اور انہیں عہدے سے ہٹانے کی دھمکی کے نتیجے میں امریکی معیشت پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کو دھچکا لگا تھا، جس سے مرکزی بینک کی آزادی خطرے میں پڑ گئی تھی۔

’رائٹرز‘ کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ٹرمپ نے سوشل میڈیا کے ذریعے مرکزی بینک کے چیئرمین جیروم پاؤل پر تنقید میں اضافہ کرتے ہوئے انہیں ’بڑا نقصان اٹھانے والا‘ قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر شرح سود کم کریں۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025