• KHI: Clear 25.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.5°C
  • ISB: Cloudy 16.9°C
  • KHI: Clear 25.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.5°C
  • ISB: Cloudy 16.9°C

خانیوال: پسند کی شادی کی خواہش پر باپ نے جواں سال بیٹی کی جان لے لی

شائع June 20, 2025
— فائل فوٹو: شٹراسٹاک
— فائل فوٹو: شٹراسٹاک

صوبہ پنجاب کے شہر خانیوال کے تھانہ کہنہ کی حدود میں باپ نے پسند کی شادی کی خواہش کرنے پر بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ملزم احمد علی نے اپنی بیٹی آمنہ کو لوہے کے راڈ سے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی، مقتولہ کو زخمی حالت میں ہی مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

مقامی پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے اُس سے آلہ قتل برآمد کر لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ 3 روز قبل لاہور میں پسند کے شادی کرنے والے جوڑے کو ابدی نیند سُلا دیا گیا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ کے رہائشی مقتولین نے چند روز قبل ہی پسند کی شادی کی تھی جس پر لڑکی کے اہلخانہ رضامند نہیں تھے۔

ملزمان نے نوبیاہتا جوڑے کو گھر کے اندر گھس کر قتل کیا، پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں کی شادی پر نالاں لڑکی کے گھر والوں نے دوہرے قتل کی واردات انجام دی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025