کوئٹہ: سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، حساس مقامات کے نقشے برآمد

شائع June 21, 2025
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

کوئٹہ کے علاقے جنگل پیر علی زئی میں محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے اہم کارروائی میں 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے جنگل پیر علی زئی میں سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران اہم کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

مرنے والے دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولا بارود کے علاوہ حساس مقامات کے نقشے بھی برآمد ہوئے ہیں۔

سی ٹی ڈی کے حکام کا دعویٰ ہے کہ ہلاک دہشت گرد پہلے بھی پشین اور قلعہ عبداللہ میں دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے، جو آج کے آپریشن میں ایک کارروائی کے دوران مارے گئے۔

یاد رہے کہ فتنہ الہندوستان کی سپورٹ سے بلوچستان میں خارجی دہشتگردوں کے گروہ سرگرم ہیں، جو سرکاری املاک، شہریوں، فورسز کے اہلکاروں پر حملوں کی وارداتیں انجام دیتے رہتے ہیں۔

تاہم 10 مئی کو پاک-بھارت جنگ بندی کے بعد سے فورسز نے بلوچستان میں کئی اہم کارروائیاں کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے متعدد دہشتگردوں کو ہلاک اور گرفتار کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 16 جولائی 2025
کارٹون : 15 جولائی 2025