• KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C

الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ میں قانونی مقدمات کے جدید نظام کا افتتاح

شائع June 24, 2025
فائل فوٹو: ریڈیو پاکستان
فائل فوٹو: ریڈیو پاکستان

الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ میں قانونی مقدمات کے نظام کا افتتاح کردیا گیا جس کے تحت مقدمات کی فہرست اور تفصیل عوامی رسائی کے لیے دستیاب ہوگی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق اس سلسلے میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت اہم اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں سیکریٹری، اعلیٰ افسران اور منصوبہ ڈائریکٹر نے شرکت کی۔

منصوبہ ڈائریکٹر نے نئے نظام پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مقدمات کے نئے نظام سے عوام اور وکلا کو فوری معلومات میسر آئیں گی، اور مقدمات کی فہرست اور تفصیل عوامی رسائی کے لیے دستیاب ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ استقبالیہ پر جدید معلوماتی اسکرین نصب کر دی گئی ہے جس پر مقدمات کی فہرست، فیصلے اور حکم نامے فوری دیکھے جا سکیں گے اور مقدمات کی مکمل تفصیل چند لمحات میں حاصل کی جا سکے گی۔

چیف الیکشن کمشنر نے نظام کو اہم پیش رفت قرار دیا اور اس منصوبے کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025